ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوا میں داخلےکے لئے کووڈ نگیٹیو رپورٹ لازمی : سرحدوں پر جانچ مراکز کا قیام

گوا میں داخلےکے لئے کووڈ نگیٹیو رپورٹ لازمی : سرحدوں پر جانچ مراکز کا قیام

Wed, 04 Aug 2021 17:02:33    S.O. News Service

پنجی(گوا):4؍اگست (ایس اؤ نیوز) مہاراشٹرا ، کیرلا اور کرناٹکا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی بیرونی ریاستوں سے گوا میں داخل ہونے والوں کےلئے حکومت گوا کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے۔ سرحدی علاقوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

کیرلا سے ٹرین کے ذریعے گوا آنے والوں کو ریلوے اسٹیشن پر جانچ کی جارہی ہے۔ بیرونی ریاستوں سے گوا میں داخل ہونے والوں کو 72گھنٹے کی کووڈ نگیٹیو رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

کرناٹک سے گوا کے لئے سرکاری بسیں جاری ہیں، ان بسوں کے ذریعے گوا میں داخل ہونےوالوں کے لئے بھی کووڈ آنٹجن نگیٹیو رپورٹ لازمی کیا گیا ہے۔ گوا کی سبھی سرحدوں پر جانچ مراکز قائم کئے گئےہیں۔ جو کوئی سیاح یا شہری کووڈ نگیٹیورپورٹ کے بغیر آئیں گے انہیں 270روپئے کی فیس ادا کرکے کووڈ کی جانچ کروانی ہوگی اور نگیٹیو رپورٹ موصول ہونےکے بعد ہی انہیں گوا میں داخل ہونےدیا جائےگااور اگر کسی کی رپورٹ پوزیٹیو آتی ہےتو انہیں واپس ان کی ریاست کو لوٹنا ہوگا۔ پڑوسی ریاستوں میں کورونا کےمتاثرین میں لگاتار اضافے کو دیکھتے ہوئے گوا کی حکومت نے سرحدو ں پر کڑی نگاہ رکھنے کے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔


Share: